اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ لندن میں انتقال کر گئیں

عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ لندن میں انتقال کر گئیں

عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ لندن میں انتقال کر گئیں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران فاروق لندن میں انتقال کر گئیں۔ ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق وہ طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھیں اور لندن کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

ذرائع کے مطابق شمائلہ عمران فاروق گزشتہ چند برسوں سے شدید جسمانی اور ذہنی مسائل کا شکار تھیں۔ انہیں چوتھے مرحلے کے کینسر سمیت متعدد پیچیدہ بیماریوں کا سامنا تھا، جبکہ شوہر کے بہیمانہ قتل کا صدمہ بھی ان کی صحت پر گہرے اثرات چھوڑ گیا تھا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو ستمبر 2010 میں لندن میں قتل کر دیا گیا تھا، جس کے تقریباً 11 برس بعد 18 ستمبر 2021 کو شمائلہ عمران فاروق کو انتہائی خراب حالت میں لندن کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اس وقت سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق وہ بولنے سے قاصر تھیں، ان کے بائیں کان کی سماعت ختم ہو چکی تھی اور نظامِ ہضم شدید متاثر تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شمائلہ عمران فاروق اور ان کے دو بیٹے، عالی شان فاروق اور وجدان فاروق، کو ایم کیو ایم لندن ونگ، پاکستان میں موجود پارٹی دھڑوں یا کسی بھی سرکردہ رہنما کی جانب سے خاطر خواہ مدد فراہم نہیں کی گئی۔ حتیٰ کہ وہ شخصیات بھی جو اس وقت وفاقی حکومت کا حصہ تھیں، ان کی جانب سے بھی کوئی عملی تعاون سامنے نہیں آیا۔

2020 میں پاکستان کی ایک عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے تین کارکنوں خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کیس فائل بند کر دی تھی۔ تاہم اس عدالتی فیصلے کے باوجود شمائلہ عمران فاروق اور ان کے بیٹوں کی زندگی مزید مشکلات کا شکار ہو گئی تھی۔

طبی ریکارڈ کے مطابق شمائلہ عمران فاروق کو ٹی 4 این 1 ایم او اسکواومس سیل کارسنوما تشخیص ہوا تھا، جس کے بعد ان کی سرجری اور ریڈیو تھراپی کی گئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم لندن نے ان سے مکمل طور پر رابطہ منقطع کر لیا تھا اور طویل عرصے تک کسی قسم کی مالی معاونت بھی فراہم نہیں کی گئی۔

شمائلہ عمران فاروق نے ایک موقع پر سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ وہ کینسر کے خلاف جنگ میں تنہا رہ گئی ہیں اور انہیں اور ان کے بچوں کو فراموش کر دیا گیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل یہ بھی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وہ لندن میں ایک گروسری شاپ کے اوپر واقع کونسل کے فراہم کردہ ایک چھوٹے سے فلیٹ میں رہائش پذیر تھیں۔

شمائلہ عمران فاروق کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481