اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈاکٹر یاسمین،اعجاز چودھری و دیگرکو 10سال قید،شاہ محمود بری

ڈاکٹر یاسمین،اعجاز چودھری و دیگرکو 10سال قید،شاہ محمود بری

ڈاکٹر یاسمین،اعجاز چودھری و دیگرکو 10سال قید،شاہ محمود بری

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے ایک اہم مقدمے کا فیصلہ سنا دیا، جس کے تحت ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید کی سزا سنائی گئی، جبکہ شاہ محمود قریشی کو الزامات سے بری کر دیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جی او آر گیٹ پر توڑ پھوڑ کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں سنایا۔ عدالت کے مطابق سزا پانے والے تمام ملزمان کو ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے اور بدامنی پھیلانے کے الزامات کا سامنا تھا، تاہم شاہ محمود قریشی کے خلاف الزامات ثابت نہ ہو سکے۔

عدالتی کارروائی کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت مجموعی طور پر 21 ملزمان کے حتمی بیانات قلمبند کیے گئے۔ پراسیکیوشن کی جانب سے 56 گواہوں کو عدالت میں پیش کیا گیا، جبکہ کیس کا فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سنایا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ دورانِ سماعت چار ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا، جبکہ مقدمے کا چالان تھانہ ریس کورس پولیس کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔

عدالتی فیصلے کے بعد سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جبکہ اس مقدمے کو 9 مئی کے واقعات سے متعلق اہم کیسز میں شمار کیا جا رہا ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481