اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خیبر پختونخوا،چیئرلفٹ حادثے کا شکار

خیبر پختونخوا،چیئرلفٹ حادثے کا شکار

خیبر پختونخوا،چیئرلفٹ حادثے کا شکار

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان میں دریائے سندھ پر قائم مقامی طور پر چلائی جانے والی چیئرلفٹ (ڈولی) کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ ترازئی بندہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں 42 سالہ عبدالوکیل اپنے بیٹے کو چیئرلفٹ سے اتارنے کے بعد حادثے کا شکار ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عبدالوکیل نے سب سے پہلے اپنے بیٹے کو محفوظ طریقے سے چیئرلفٹ سے اتارا، تاہم اسی دوران ڈولی میں فنی خرابی پیدا ہو گئی اور وہ الٹی سمت میں چل پڑی۔ غیر متوقع حرکت کے باعث عبدالوکیل اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور سیکڑوں فٹ نیچے پتھریلے کنارے کی جانب جا گرے۔

ریسکیو 1122 کے اہلکار ملک شریف نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیم نے دشوار گزار پہاڑی راستوں سے ہوتے ہوئے فوری امدادی کارروائی کی اور لاش کو دریائے سندھ کے کنارے سے نکالا۔

لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری میڈیکو لیگل کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی اور اہلِ خانہ شدید غمزدہ دکھائی دیے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481