اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گلیات اور ایوبیہ نیشنل پارک میں لگی آگ کنڈلہ تک پھیل گئی

گلیات اور ایوبیہ نیشنل پارک میں لگی آگ کنڈلہ تک پھیل گئی

ایبٹ آباد: گلیات کی خوبصورت وادیاں اور ایوبیہ نیشنل پارک گزشتہ کئی روز سے لگنے والی آگ سے شدید متاثر ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق آگ نے پائپ لائن ٹریک کے علاقے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث سیاحوں کے لیے ٹریک بند کر دیا گیا اور مرمت کے کام جاری ہیں۔ تاہم آگ آج قریبی کنڈلہ اور گردونواح کی جانب پھیل گئی ہے، جس سے دھواں اور جلتے ہوئے درختوں کے مناظر دور دور تک دیکھے جا رہے ہیں۔

مقامی مساجد سے عوام کو آگ سے محتاط رہنے کے لیے اعلانات بھی کیے گئے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وائلڈ لائف اور جنگلات کے متعلقہ ادارے بار بار لگنے والی آگ کے خطرات سے باخبر رہیں اور فوری اقدامات کریں، تاکہ جنگلات اور جنگلی حیات کو نقصان سے بچایا جا سکے۔ شہری خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ کچھ عناصر، بشمول ٹمبر مافیا، اس میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

علاقائی انتظامیہ بشمول چیف سکریٹری خیبرپختونخواہ، کمشنر ہزارہ اور چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف و جنگلات سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس واقعے کی انکوائری کریں اور یہ واضح کریں کہ بار بار توجہ دلانے کے باوجود آگ پر کنٹرول کیوں نہیں کیا جا سکا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481