اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

رکن قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کو فیفا میں اہم عہدہ مل گیا

رکن قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کو فیفا میں اہم عہدہ مل گیا

اسلام آباد،رکن قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کو فیفا میں اہم عہدہ مل گیا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق سیدہ آمنہ بتول کو فیفا کی معزز ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت دی گئی ہے،

 

جو پاکستان کے لیے کھیلوں اور سفارتی میدان میں ایک اہم پیشرفت تصور کی جاتی ہے۔ سیدہ آمنہ بتول اس وقت تک فیفا کی مختلف کمیٹیوں میں پاکستان کی واحد نمائندہ ہیں۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم آل خلیفہ سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی جانب سے ایک خودمختار اور شفاف فٹ بال فیڈریشن کے قیام، ملک گیر فٹ بال کی ترقی اور بین الاقوامی فٹ بال ایونٹس کی میزبانی کے عزم کی توثیق کی گئی۔

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے بھی پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بڑھتے ہوئے عزم کو سراہا۔ فیفا میں سیدہ آمنہ بتول کا کردار ادارہ جاتی اصلاحات کے نظام کو مضبوط بنانے اور مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر مرکوز ہوگا، جس سے پاکستان کی فٹ بال کے میدان میں عالمی سطح پر موجودگی مزید مستحکم ہوگی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481