اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹانک،ڈرون حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی

ٹانک،ڈرون حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی

ٹانک ،ضلع ٹانک میں تھانہ ایس ایم اے پر ڈرون حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ اچانک کیا گیا جس کے باعث تھانے میں موجود اہلکار زخمی ہوئے۔

زخمی ہونے والوں میں تھانہ شہید مرید اکبر کے ایڈیشنل محرر ہیڈ کانسٹیبل احسان اور لیڈی ہیڈ کانسٹیبل آصف شامل ہیں۔ واقعے کے فوراً بعد دونوں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

حملے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق تھانے کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481