Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہرنائی،کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق

ہرنائی،کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق

جاں بحق ہونے والے کان کن کی شناخت مومن خان ولد خیراتی کے نام سے ہوئی ہے، جو قوم سواتی سے تعلق رکھتے تھے

ہرنائی ،شاہرگ کے علاقے میں واقع ایک کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جان کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ گیلانی کول کمپنی کے زیرِ استعمال کوئلہ کان میں اس وقت پیش آیا جب اچانک کان کے اندر مٹی کا تودہ گر گیا اور ایک مزدور اس کے نیچے دب گیا۔

جاں بحق ہونے والے کان کن کی شناخت مومن خان ولد خیراتی کے نام سے ہوئی ہے، جو قوم سواتی سے تعلق رکھتے تھے اور ضلع شانگلہ کے رہائشی تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 55 برس تھی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی کے بعد لاش کو کان سے نکال کر سول ہسپتال شاہرگ منتقل کیا گیا، جہاں قانونی ضابطے پورے کرنے کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے جبکہ کان کنوں کے تحفظ سے متعلق خدشات ایک بار پھر سامنے آ گئے ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481