اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نوشہرہ میں سی این جی اسٹیشن میں آتشزدگی،4 افراد زخمی

نوشہرہ میں سی این جی اسٹیشن میں آتشزدگی،4 افراد زخمی

نوشہرہ میں سی این جی اسٹیشن میں آتشزدگی،4 افراد زخمی

 

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں ایک سی این جی اسٹیشن میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں چار افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

 

ڈی ایس پی نوشہرہ جواد خان کے مطابق آتشزدگی کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ آگ کے باعث زخمی ہونے والے چاروں افراد کو تشویشناک حالت میں پشاور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق آگ لگنے سے سی این جی اسٹیشن میں کھڑی دو کاریں، دو موٹر سائیکلیں اور ایک رکشہ بھی جل کر تباہ ہو گیا۔ واقعے کے دوران آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے اسٹیشن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور سی این جی اسٹیشن مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

 

ڈی ایس پی جواد خان کا کہنا ہے کہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے تقریباً ایک گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481