اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 3،ایم 4 اور ایم 5 بند

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 3،ایم 4 اور ایم 5 بند

 

ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز کے متعدد حصے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان سنٹرل ریجن موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 4 خانیوال سے ملتان تک اور شورکوٹ سے عبدالحکیم تک، موٹروے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک جبکہ موٹروے ایم 3 درخانہ سے رجانہ تک شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دھند کی شدت کے پیشِ نظر یہ فیصلہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، کیونکہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔

موٹروے پولیس نے روڈ یوزرز کو ہدایت کی ہے کہ لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ممکن ہو تو دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔ ترجمان کے مطابق دھند کے دوران صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کے اوقات نسبتاً محفوظ تصور کیے جاتے ہیں۔

ڈرائیور حضرات کو فوگ لائٹس کے استعمال، مناسب فاصلہ برقرار رکھنے اور محتاط ڈرائیونگ کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481