اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو انتقال کر گئے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو انتقال کر گئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو انتقال کر گئے۔ ان کی وفات پر سیاسی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مرحوم میاں منظور احمد وٹو مختلف اہم سرکاری عہدوں پر خدمات انجام دے چکے تھے۔ وہ وزیراعلیٰ پنجاب، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ کل 17 دسمبر بروز بدھ اوکاڑہ کے علاقے حویلی وساوے والا میں دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت نے میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں پارٹی قیادت اور کارکن مرحوم کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کی آخری منزلیں آسان کرے۔

میاں منظور احمد وٹو نے 1993 میں وزیراعلیٰ پنجاب کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ ان کا سیاسی سفر مختلف جماعتوں سے وابستہ رہا۔ وہ 1985 سے 1993 تک پاکستان مسلم لیگ، 1993 سے 1995 تک مسلم لیگ جونیجو، 1995 سے 2002 تک مسلم لیگ جناح، 2002 سے 2008 تک مسلم لیگ (ق)، 2008 سے 2018 تک پاکستان پیپلز پارٹی اور 2018 سے 2020 تک تحریک انصاف سے وابستہ رہے۔ 2020 کے بعد انہوں نے دوبارہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481