اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹرویز بند

پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹرویز بند

پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک بری طرح متاثر ہو گئی ہے، مختلف مقامات پر حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے پر اہم موٹرویز بند کر دی گئی ہیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے رجانہ تک دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے، جبکہ موٹروے ایم فور گوجرہ سے ملتان اور موٹروے ایم فائی ملتان سے ظاہر پیر تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ اور ساہیوال سمیت کسوال، اقبال نگر، چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بستی ملوک، لودھراں اور بہاولپور میں بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ احمد پور شرقیہ، رحیم یار خان اور صادق آباد میں بھی دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہو رہی ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق بعض مقامات پر حدِ نگاہ صفر سے 100 میٹر تک ریکارڈ کی گئی ہے، جو خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔ ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے دوران لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں، فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

موٹروے پولیس نے مشورہ دیا ہے کہ شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، جبکہ دھند میں محفوظ سفری اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481