اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شدید دھند نے موٹرویز بند کردی

شدید دھند نے موٹرویز بند کردی

شدید دھند نے موٹرویز بند کردی

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز کو بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم 4 ملتان سے عبدالحکیم، فیصل آباد سے ملتان، موٹروے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر جبکہ موٹروے ایم 3 جڑانوالہ سے درخانہ تک دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے کیونکہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے روڈ یوزرز کو ہدایت کی کہ لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔

سید عمران احمد نے مزید کہا کہ شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔ ان کے مطابق دھند میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کے اوقات نسبتاً محفوظ سمجھے جاتے ہیں۔

موٹروے پولیس نے ڈرائیوروں کو فوگ لائٹس کے استعمال، تیز رفتاری سے گریز اور آگے چلنے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ کسی بھی رہنمائی یا مدد کے لیے شہری موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481