اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا اہم ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا اہم ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا اہم ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی) ایبٹ آباد کے مشہور ڈاکٹر وردہ مشتاق شہید قتل کیس کا اہم ترین مہرہ پولیس کو مطلوب اشتہاری شمعریز آذاد کشمیر کی طرف فرار ہوتے ہوئے ٹھنڈیانی کے جنگل میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ ہارون الرشید کی پریس کانفرنس میں گفتگو اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد کے ہمراہ ایس پی قمر حیات خان ایس پی اشتیاق احمد ڈی ایس پی طاہر سلیم ڈی ایس پی امتیاز خان بھی موجود ہیں
ایبٹ آباد پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان پولیس مقابلہ کے دوران ڈاکٹر وردہ اغواء و قتل کیس میں مطلوب مرکزی ملزم شمعریز ہلاک
پولیس مقابلہ نواں شہر کی حدود میرا رحمت خان کے مقام پر اُس وقت پیش آیا جب پولیس ٹیم ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کر رہی تھی۔ پولیس پارٹی میں ایس ایچ او کینٹ اور ایس ایچ او نواں شہر معہ نفری شامل تھے۔ دورانِ کارروائی ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے شمعریز اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ موقع واردات سے ایک پستول معہ کارتوس برآمد کر لیا گیا، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ ہلاک ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بعد ازاں ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان نے بروز اتوار رات نو بجے ڈی پی او آفس میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بریف کرتے ہوئے ڈاکٹر وردہ اغواء و قتل کیس کا پس منظر اور تفتیش کے حوالے سے بریف کیا ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481