اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری کیلئے موسم سرما کی طویل چھٹیوں کا اعلان

مری کیلئے موسم سرما کی طویل چھٹیوں کا اعلان

حکومت پنجاب کا مری کیلئے موسم سرما کی طویل چھٹیوں کا اعلان

حکومت پنجاب کے محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے تحت ملکہ کوہسار کی ضلعی انتظامیہ نے موسم سرما کی طویل چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

مری کے چیف ایگزیکٹیو افسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پہاڑی علاقوں مری اور کوٹلی ستیاں میں موسم سرما کی طویل چھٹیاں 22 دسمبر سے 7 مارچ تک ہوں گی۔

مری اور کوٹلی ستیاں کے لیے موسم سرما کی چھٹیوں کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں سرکاری اور نجی پرائیویٹ اسکول، کالجز 9 مارچ کو کھلیں گے۔ نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سکولوں کے سربراہان مڈٹرم کے امتحانات کی تکمیل یقینی بنائیں گے اور سرما کی چھٹیاں شروع ہونے سے قبل ہی نتائج کا علان کردیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481