اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

رانا ثنا اللہ کا عمران خان کی جیل منتقلی سے متعلق بڑا بیان

رانا ثنا اللہ کا عمران خان کی جیل منتقلی سے متعلق بڑا بیان

اسلام آباد: مشیر وزیرِ اعظم سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کا رویہ جاری رہا تو عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا امکان پیدا ہو سکتا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جیل سے منتقلی کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تاہم اڈیالہ جیل کے باہر دھرنوں کی وجہ سے شہری مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے انارکی پھیلا رہے ہیں اور اس رویے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں ممکن نہیں ہو پا رہی ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ رات دو بجے ملاقاتیں ممکن نہیں ہوتیں، سڑک بلاک کرنے سے پرامن احتجاج نہیں ہوتا اور حکومت و جیل انتظامیہ کا اس حوالے سے واضح موقف ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹس اور افواج پاکستان کے خلاف بیانات ناقابل برداشت ہیں اور اگر رویہ برقرار رہا تو صورتحال غیر قابو ہو سکتی ہے۔

مشیر وزیرِ اعظم نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل نے سیاسی بیانات سے گریز کرنے کی ہدایت دی تھی لیکن اس کے باوجود پابندی کی خلاف ورزی کی گئی۔ رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولتیں دستیاب ہیں اور قانون کے مطابق جیل کا معائنہ بھی ممکن ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاج اور ملاقاتوں کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں، اور حکومت اس کے تدارک کے لیے ممکنہ اقدامات پر غور کر رہی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481