اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن جلد کرانے کا فیصلہ کر لیا

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن جلد کرانے کا فیصلہ کر لیا

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن جلد کرانے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی میں انٹرا پارٹی الیکشن جلد از جلد کرائے جائیں گے، اور اس کے لیے فوری تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

پارٹی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پر پارٹی آئین کا جامع جائزہ لینے کے لیے ایک اہم کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئین کی خامیاں دور کرے اور اسے دیگر سیاسی جماعتوں کے آئین کے تقابلی معیار کے مطابق لائے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممکنہ اعتراضات سے بچنے اور قانونی و آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے آئین میں ضروری اصلاحات ناگزیر ہیں۔ کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ محدود وقت میں اپنا کام مکمل کرے اور 10 دن کے اندر سفارشات پیش کرے۔

کمیٹی میں سینئر رہنما شامل ہیں جن میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی، حمید خان، اسد قیصر، رؤف حسن اور فردوس شمیم نقوی شامل ہیں۔ کمیٹی کی سفارشات کے بعد پارٹی آئین پر نظرِ ثانی کی جائے گی اور انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے نیا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481