چیئرمین پاکستان تحریک انصاف، بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایک "مائنس” ہوا تو اس کے بعد ایک بھی باقی نہیں رہے گا اور حالات آپ کے کنٹرول میں نہیں رہیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خان صاحب کی بہنوں پر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا، اور ملاقاتوں کی اجازت نہ دینا غیر مناسب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "Enough is enough”، اور یہ بہانہ کہ ملاقاتیں نہ ہونے کی وجہ خان صاحب کی ٹویٹ ہے، قابل قبول نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ نظام کا مقصد ملک میں جمہوریت برقرار رکھنا ہے اور پی ٹی آئی تین کروڑ عوام کی نمائندگی کر رہی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے خبردار کیا کہ اگر حالات ایسے ہی برقرار رہے تو ملک میں صورتحال کنٹرول سے باہر ہو سکتی ہے۔
