اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب حکومت نے25 سال بعد بسنت کا تہوار منانے کی اجازت دے دی

پنجاب حکومت نے 25 سال بعد بسنت کا تہوار منانے کی اجازت دے دی

پنجاب حکومت نے25 سال بعد بسنت کا تہوار منانے کی اجازت دے دی۔ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت کا تہوار پورے شہر میں منایا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تاریخی اور ثقافتی ورثے ’’بسنت‘‘ کی بحالی کی منظوری دی ہے۔

بسنت آرڈیننس 2025 کے تحت تہوار کے دوران ہر پتنگ، ہر دھاگہ اور ہر فروخت کنندہ کو کیو آر کوڈ کے تحت رجسٹر کیا جائے گا اور مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ وزیر کا کہنا تھا کہ بسنت عوام کی تہذیب اور خوشی کا حصہ ہے، اور اس کی کامیابی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ بسنت ایک تہوار ہے جس کی جڑیں گہری تاریخی اور ثقافتی روایتوں میں پیوست ہیں اور دنیا بھر میں اسے سراہا جاتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481