اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری،موت گلا دبانے سےہوئی

ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری،موت گلا دبانے سےہوئی

ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری،موت گلا دبانے سےہوئی-ایبٹ آباد میں قتل کی جانے والی ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر وردہ کی موت گلا دبانے اور دم گھٹنے سے ہوئی، جبکہ مقتولہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر وردہ کے دائیں کندھے، دائیں بازو اور دائیں ہتھیلی پر خراشیں موجود تھیں، آنکھوں پر سوجن اور ناک سے خون بہنے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقتولہ بیرون ملک روانگی کے وقت اپنے 67 تولہ سونے کے لیے پریشان تھیں، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمہ رِدا نے ڈاکٹر وردہ کا اعتماد حاصل کیا اور سونا اپنے پاس امانتاً رکھنے پر آمادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ نے سونا گروی رکھوا کر 50 لاکھ روپے بھی حاصل کیے تھے۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر وردہ کے قتل کیس میں تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں، جن میں مقتولہ کی دوست بھی شامل ہے۔ ڈی پی او ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر وردہ کو قتل کے بعد ٹھنڈیانی کے قریب دفنایا گیا تھا۔

پولیس تحقیقات جاری ہیں اور مزید شواہد کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481