اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جے ایف 17 طیاروں کا انڈونیشی صدر کے طیارے کا تاریخی استقبال

جے ایف 17 طیاروں کا انڈونیشی صدر کے طیارے کا تاریخی استقبال

 

جے ایف 17 طیاروں کا انڈونیشی صدر کے طیارے کا تاریخی استقبال-پاکستان کی فضاؤں میں اس وقت شاندار مناظر دیکھنے کو ملے جب پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبینتو کے طیارے کا غیر معمولی استقبال کیا۔

جیسے ہی انڈونیشی صدر کا طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہوا، پاک فضائیہ کے چھ جے ایف 17 جنگی جہازوں نے اسے پروٹوکول کے طور پر حصار میں لے لیا اور فضائی سلامی پیش کی۔

اس منفرد اور پرتپاک خیر مقدم پر انڈونیشی صدر نے پاکستان کی قیادت، پاک فضائیہ اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پاکستان کی جانب سے دیا گیا پروٹوکول دونوں ممالک کے مضبوط برادرانہ تعلقات اور باہمی اعتماد کا عکاس قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستانی حدود میں مہمان ممالک کو فضائی سلامی پیش کرنا پاک فضائیہ کی روایتی خیر سگالی کا حصہ ہے، جس سے باہمی احترام اور دوستی کے جذبات مزید مستحکم ہوتے ہیں۔

گزشتہ 75 برس سے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہیں، اور انڈونیشیا کے صدر کا یہ دورہ دو ممالک کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر صدر آصف زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا تاریخی، ثقافتی اور باہمی احترام کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، اور دونوں ممالک آنے والے دنوں میں تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481