اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی مائنس ون پرنہ آئی تو جماعت مائنس ہو جائے گی

پی ٹی آئی مائنس ون پرنہ آئی تو جماعت مائنس ہو جائے گی

 

 

سینیٹر فیصل واوڈا نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف نے مائنس ون کی سمت اختیار نہ کی تو پوری پارٹی کو سیاسی میدان سے باہر کیا جا سکتا ہے۔ ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت پہلے جیسی نہیں رہی اور اب یہ جماعت صرف طاقت اور مالی فائدے کی سیاست تک محدود ہو گئی ہے۔

فیصل واوڈا کے مطابق ملک کو درپیش مسائل کے مقابلے میں سیاسی قیادت اپنی ذاتی لڑائیوں میں الجھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب مزید برداشت کی گنجائش نہیں رہی، سیاسی انتشار کی وجہ وہی لوگ ہیں جو برسوں تک برداشت کی سیاست کا دعویٰ کرتے رہے۔

سینیٹر واوڈا نے انٹرویو کے دوران ایک نیا سیاسی محاورہ بھی زبان پر لاتے ہوئے کہا کہ اب صورتحال ’ایسی کی تیسی‘ والی حد تک پہنچ چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے خود یہ بات واضح کر دی ہے کہ عمران خان ملاقاتوں اور رابطوں کے نہ ہونے پر بے چینی محسوس کرتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی حالیہ پالیسیوں نے جماعت کو ایک مشکل مقام پر لا کھڑا کیا ہے اور اگر رہنماؤں نے سیاسی حقیقتوں کو قبول نہ کیا تو نتائج پوری پارٹی کو بھگتنا پڑیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481