اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈکی بھائی نے رہائی کے بعد قوم سے معافی مانگ لی

ڈکی بھائی نے رہائی کے بعد قوم سے معافی مانگ لی

ڈکی بھائی نے رہائی کے بعد قوم سے معافی مانگ لی

معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے جوا ایپس کیس میں گرفتاری سے رہائی کے بعد طویل خاموشی توڑتے ہوئے پہلی بار اپنی یوٹیوب ویڈیو میں قوم سے معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے کسی بھی کنٹینٹ یا پروموشن سے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں تو وہ اس پر دل سے معذرت خواہ ہیں۔

ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ ان کا ہمیشہ مقصد لوگوں کو انٹرٹینمنٹ فراہم کرنا تھا، تاہم اگر جانے یا انجانے میں ایسی کوئی چیز اپلوڈ ہوئی جس سے منفی تاثر پیدا ہوا تو وہ اس پر قوم سے معافی چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عدالتی معاملات میں مکمل تعاون کریں گے اور کیس کا جو بھی فیصلہ ہوگا، اسے قبول کریں گے۔

اپنی ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ 16 اگست 2025 کی صبح ان کا دن خوشگوار انداز میں شروع ہوا تھا اور گھر میں مہمانوں کی موجودگی کے بعد وہ بیرونِ ملک ایک ایونٹ کے لیے روانگی کی تیاری میں مصروف تھے، لیکن انہیں اندازہ بھی نہیں تھا کہ اگلا دن ان کی زندگی کا مشکل ترین مرحلہ ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو لاہور ایئرپورٹ سے جوا ایپس کے ذریعے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے انہیں 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 26 نومبر کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481