اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سم (SIM) کس لفظ کا مخفف ہے؟ دلچسپ تفصیلات جانیں

سم (SIM) کس لفظ کا مخفف ہے؟ دلچسپ تفصیلات جانیں

سم (SIM) کس لفظ کا مخفف ہے؟ دلچسپ تفصیلات جانیں-اگر آپ موبائل فون استعمال کرتے ہیں تو اس میں موجود سم کارڈ بھی آپ کے روزمرہ استعمال کا ایک اہم حصہ ہے۔ سم کارڈ کی مدد سے صارف موبائل نیٹ ورک سے منسلک ہوتا ہے اور کالز، میسجز اور ڈیٹا سروسز حاصل کرتا ہے۔

زیادہ تر افراد سم کارڈ کا استعمال تو کرتے ہیں مگر یہ جاننے سے قاصر ہوتے ہیں کہ SIM دراصل کس لفظ کا مخفف ہے؟
سم کی مکمل شکل Subscriber Identity Module ہے، یعنی وہ کارڈ جو صارف کی شناخت سے متعلق ضروری معلومات محفوظ رکھتا ہے اور نیٹ ورک کو سبسکرائبر کی شناخت میں مدد دیتا ہے۔

دنیا کا پہلا سم کارڈ 1991 میں متعارف ہوا تھا، جو جی ایس ایم (Global System for Mobile Communications) ٹیکنالوجی کا حصہ تھا۔ ابتداء میں اس کا سائز ایک عام کریڈٹ کارڈ جتنا بڑا ہوتا تھا، جو وقت کے ساتھ کم ہوتا گیا اور اب نینو سم کارڈز عام استعمال میں ہیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481