اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارتی وزیر خارجہ کا بیان اشتعال انگیزہے،دفتر خارجہ

بھارتی وزیر خارجہ کا بیان اشتعال انگیزہے،دفتر خارجہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان اشتعال انگیزہے،دفتر خارجہ

بھارتی وزیر خارجہ کا بیان اشتعال انگیزہے،دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کے پاکستانی ریاستی اداروں سے متعلق اشتعال انگیز اور بے بنیاد بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جس کے تمام ادارے، خصوصاً مسلح افواج، قومی سلامتی اور دفاع کے مضبوط ستون ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کے ادارے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پوری سنجیدگی اور عزم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مئی 2025 کے واقعے نے دنیا کے سامنے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعِ وطن کے بھرپور عزم کو ثابت کر دیا، جسے کوئی بھی پروپیگنڈا مہم جھٹلا نہیں سکتی۔

طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کی جانب سے پاکستان کے اداروں اور قیادت کو نشانہ بنانا دراصل ایک منظم پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد خطے میں بھارت کے عدم استحکام پھیلانے والے اقدامات اور پاکستان میں اس کی ریاستی سرپرستی میں جاری دہشت گردی سے عالمی توجہ ہٹانا ہے۔

دفترِ خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیرِ خارجہ کے اشتعال انگیز بیانات نئی دہلی کی خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے عدم سنجیدگی کو بے نقاب کرتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج پر بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے بھارت کو اپنی سرزمین پر پروان چڑھنے والے ہندوتوا نظریے کی سنگین صورتحال کا جائزہ لینا چاہیے، جس نے ماورائے عدالت کارروائیوں، ہجوم کے ہاتھوں قتل، بلاجواز گرفتاریوں اور عبادت گاہوں کی مسماری جیسے واقعات کو جنم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاست اور قیادت مذہب کے نام پر پروان چڑھنے والی اس انتہا پسندی کے اثر میں آچکی ہے، جبکہ پاکستان بقائے باہمی، مکالمے اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے متحد، مضبوط اور پُرعزم ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481