Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ بگٹی میں آپریشن،5 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ بگٹی میں آپریشن،5 خوارج ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچسدتان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مارے جانے والے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

مارے جانے والے خوارج دہشتگردوں کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز عزم استحکام کے تحت ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ اورعزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی 2 الگ الگ کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے تعلق رکھنے والے 9 خوارج بھی مارے گئے تھے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481