اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کراچی:مبینہ ڈاکو کو آگ لگانے کے معاملے پر 4 افراد گرفتار

کراچی مبینہ ڈاکو کو آگ لگانے کے معاملے پر 4 افراد گرفتار کراچی:مبینہ ڈاکو کو آگ لگانے کے معاملے پر 4 افراد گرفتار

 

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شہری کے قتل کے بعد مشتعل ہجوم کی جانب سے مبینہ ڈاکو کو آگ لگانے کے واقعے پر پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق اس واردات میں ہلاک ہونے والے نوجوان کے اہل خانہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا جبکہ جلائے گئے شخص کے اہل خانہ کے بیانات بھی قلم بند کیے گئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ عوام کے ہاتھوں جلائے گئے فرد کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ پولیس کو نہیں ملا۔

حکام کے مطابق واقعہ یکم دسمبر کی صبح اورنگی ٹاؤن سیکٹر 7 ایف میں پیش آیا تھا، جہاں ایک شہری کی ہلاکت کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ اس واقعے پر سرکاری مدعیت میں 30 سے 35 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481