اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

انجینیئر محمد علی مرزا اڈیالہ جیل سے رہا

انجینیئر محمد علی مرزا اڈیالہ جیل سے رہا

 

راولپنڈی،مذہبی اسکالر انجینیئر محمد علی مرزا کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے دو روز قبل محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کی تھی۔ ان کے خلاف جہلم میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہے۔

3 دسمبر کو جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، جس میں محمد علی مرزا کے وکیل طاہر ایوبی نے دلائل پیش کیے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔

عدالت نے رہائی سے پہلے محمد علی مرزا کو دو ضمانتی مچلکے، ہر ایک 5 لاکھ روپے کے، جمع کرانے کا حکم بھی دیا تھا۔ ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد محمد علی مرزا کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481