اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی کیسز کے خاتمے کی منظوری دے دی

خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی کیسز کے خاتمے کی منظوری دے دی

پشاور — خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات کے خاتمے کی منظوری دے دی ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا، شاہ فیصل اتمان خیل کے مطابق صوبائی کابینہ اجلاس میں 51 مقدمات میں ریاست کی منظوری کے بعد دستبرداری کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے کابینہ اجلاس میں شرکت کے لیے انہیں خصوصی طور پر طلب کیا تھا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل آفس نے مقدمات واپس لینے کی سفارشات بھیج دی ہیں۔ پی ٹی آئی اراکین اور کارکنان 9 اور 10 مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں اور سزا کی صورت میں اراکین اسمبلی کی نااہلی کا خطرہ موجود ہے۔

کمیٹی کے قیام کا مقصد 9 مئی کے واقعات کی تفصیلی تحقیقات کرنا اور آئندہ کے لیے سفارشات تیار کرنا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481