اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کی باضابطہ منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کرنے کی سمری ایوانِ صدر کو ارسال کی گئی تھی، جس کی توثیق کر دی گئی۔ZZZZZZZZZ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے، اور یہ ذمہ داری وہ پانچ سال کی مدت کے لیے نبھائیں گے۔
مزید برآں، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ملازمت میں دو سال کی توسیع بھی منظور کر لی گئی ہے۔ یہ توسیع ان کی موجودہ پانچ سالہ مدت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے کے بعد مؤثر ہوگی۔
