اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سردار میر اکبر خان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کاامکان بڑھ گیا

سردار میر اکبر خان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان بڑھ گیا

سردار میر اکبر خان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کاامکان بڑھ گیا-آزاد جموں و کشمیر کی سیاست میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں سردار میر اکبر خان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق انہوں نے پارٹی قیادت سے ملاقات کی جس کے بعد مسلم لیگ ن کی مرکزی کمیٹی نے ان کی شمولیت کے لیے منظوری بھی دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ غلام قادر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے سردار میر اکبر خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے مشاورت کے بعد جلد حتمی اعلان کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات کے دوران سردار میر اکبر خان کا کہنا تھا کہ وہ فکری اور نظریاتی طور پر مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد شریف کے قریب ہیں، اور یہ کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کی حقیقی خدمت کی ہے۔ ان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر ملک کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔

ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار میر اکبر خان اور ان کے ساتھی جلد مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرکے سیاسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481