خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے لیے تیار ہو جائیں،فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر مزید سیاسی بحران پیدا کرنا ہے تو خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے لیے تیار ہو جائیں۔
یہ بیان انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران دیا۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ 9 مئی کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور اگلے ہفتے تک سب کو معلوم ہو جائے گا کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔
سینیٹر نے یہ بھی واضح کیا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آ فریدی کل بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کریں گے۔
