اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کراچی:مین ہول میں گر کر بچے کی ہلاکت،دو افسران معطل

کراچی:مین ہول میں گر کر بچے کی ہلاکت،دو افسران معطل

 

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں کھلے مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچے ابراہیم کی ہلاکت کے بعد انتظامی غفلت پر دو سرکاری افسران کو معطل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال اور مختیار کار کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی، ٹاؤن انتظامیہ اور واٹر کارپوریشن کے افسران کے خلاف بھی کارروائی کی تیاری کی جارہی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ مراد علی شاہ نے ہدایت دی کہ غفلت برتنے والے تمام متعلقہ افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ "ایک دوسرے پر الزام تراشی افسوسناک ہے، ذمہ داری ثابت ہونے پر کسی کو رعایت نہیں ملے گی۔”

واضح رہے کہ اتوار کی شب نیپا چورنگی کے قریب ڈپارٹمنٹل اسٹور کے باہر مین ہول کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے اسے عارضی طور پر گتے سے ڈھانپا گیا تھا، جو بچے کا وزن برداشت نہ کر سکا۔ ابراہیم 15 گھنٹے تک لاپتہ رہا، جس کے بعد اس کی لاش ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔

حکام نے واقعے کو انتظامی غفلت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف مزید کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

 



Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481