اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیپا چورنگی،تحقیقاتی کمیٹی کا گڑھا بھرنے کا دعویٰ غلط ثابت

نیپا چورنگی،تحقیقاتی کمیٹی کا گڑھا بھرنے کا دعویٰ غلط ثابت

 

نیپا چورنگی،تحقیقاتی کمیٹی کا گڑھا بھرنے کا دعویٰ غلط ثابت

کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب کھودا گیا مقام تین روز گزرنے کے باوجود جوں کا توں موجود ہے، جس سے تحقیقاتی کمیٹی کا گڑھا بھرنے کا دعویٰ غلط ثابت ہوگیا ہے۔ نجی اسٹور کے سامنے واقع اس جگہ پر اب بھی صرف چھوٹے بلاکس رکھے گئے ہیں، جبکہ مکمل بحالی کا کام نہیں ہوا۔

ابراہیم کی ہلاکت کے بعد کے ایم سی نے اپنی رپورٹ میں بی آر ٹی اور نجی اسٹور انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق بی آر ٹی کی کھدائی نے نالے کے نظام کو متاثر کیا اور گٹروں پر عارضی کور لگا کر انہیں بند کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ مزید بتایا گیا کہ بی آر ٹی نے تعمیراتی سرگرمیوں سے متعلق کے ایم سی کو پیشگی طور پر اعتماد میں نہیں لیا۔

خیال رہے کہ 3 سالہ ابراہیم ڈپارٹمنٹل اسٹور سے نکلتے ہوئے کھلے مین ہول پر کھڑا ہوا، جہاں گتے سے کیا گیا عارضی بندوبست وزن برداشت نہ کر سکا۔ بچہ مین ہول میں گر کر لاپتا ہوا اور اس کی لاش تقریباً 15 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔

 



Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481