اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاعر و ادیب عبدالعلیم صدیقی کی علمی و ادبی خدمات

شاعر و ادیب عبدالعلیم صدیقی کی علمی و ادبی خدمات شاعر و ادیب عبدالعلیم صدیقی کی علمی و ادبی خدمات

(تحریر و تحقیق: میاں ساجد علی’ علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی)

شاعر اور ادیب۔ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ نے بی اے الہٰ آباد یونیورسٹی سے کیا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب آپ نے تاریخ اور فارسی کے مضامین میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا’ اِسی دوران آپ شعبہ صحافت سے منسلک ہوئے اور روزنامہ "شفق” میں معاون مدیر کی حیثیت سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا۔ قیامِ پاکستان کے وقت عبدالعلیم صدیقی اِسی جریدہ کے مدیر بن چکے تھے لیکن آپ ہندوستان چھوڑ کر پاکستان آ گئے۔ یہاں آپ نے درس و تدریس کا انتخاب کیا اور ابتدا میں گورنمنٹ انٹر کالج’ راولا کوٹ میں انگریزی کے شعبہ سے منسلک ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی’ لاہور سے اُردو میں ایم اے کرنے کے بعد آپ نے گورنمنٹ کالج’ باغ اور گورنمنٹ کالج’ پلندری میں خدمات سر انجام دیں۔ آپ کو اقبالیات سے خاصا شغف تھا۔ آپ نے علامہ اقبال کے فارسی کلام کو اُردو میں ترجمہ کیا ۔فارسی کلام کے یہ اُردو تراجم جہانِ خودی‘ عرفانِ بے خودی’ نوائے شرق’ نغمہ سروش’ سیرِ افلاک’ کیا رنگ ہو تدبیر کا اور ارمغانِ مشرق کے عنوانات سے شائع ہوئے۔ بعد ازاں اِن تمام مجموعوں کو یکجا کرکے "اُردو ترجمہ:کلیاتِ اقبال” کے عنوان سے شائع کیا گیا۔ آپ کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے آپ کو تمغہ امتیاز سے نوازا۔ لاہور سے ماورا اور وادئ نیلم سے میرپورہ کالج نےاپنے جریدہ بساط کا خصوصی "پروفیسر عبدالعلیم صدیقی نمبر” کا اجرا کیا۔ آپ کا شعری مجموعہ "نہاں خانہ دل” بعد از وفات شائع ہوا۔ آپ کا انتقال 3 دسمبر 2009ء کو پلندری’ آزاد کشمیر میں ہوا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481