اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شمالی وزیرستان،سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں،7دہشتگردہلاک

شمالی وزیرستان،سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں،7دہشتگردہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، سات دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے یکم دسمبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک افراد بھارت کی پشت پناہی سے سرگرم ایک دہشت گرد گروہ سے تعلق رکھتے تھے۔

بیان کے مطابق پہلی کارروائی عمومی علاقے میر علی میں کی گئی، جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔

دوسری کارروائی اسپن وام کے علاقے میں کی گئی، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک مزید دہشت گرد ہلاک ہوا۔
آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا، جبکہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی اہلکاروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور نہتے شہریوں پر حملوں سمیت مختلف تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گرد عناصر کی نشاندہی کے بعد کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے شروع کیے گئے وژن "عزمِ استحکام” کے تحت ملک سے بیرونی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کاؤنٹر ٹیررازم کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481