اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کی صحت،عظمیٰ خان پہلا باضابطہ مؤقف سامنے آگیا

عمران خان کی صحت،عظمیٰ خان پہلا باضابطہ مؤقف سامنے آگیا

عمران خان کی صحت،عظمیٰ خان پہلا باضابطہ مؤقف سامنے آگیا

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت سے متعلق اطلاعات کے بعد اُن کی بہن عظمیٰ خان اور وکیل سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، جس کے بعد عمران خان کی صحت کے حوالے سے پہلا باضابطہ مؤقف سامنے آگیا ہے۔

جیل حکام کے مطابق ملاقات کی اجازت جیل مینول کے مطابق اس شرط پر دی گئی کہ ملاقات کے دوران یا بعد میں کسی قسم کی سیاسی گفتگو یا سرگرمی نہیں کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں کے سلسلے کو برقرار رکھنے کے لیے قواعد وضوابط کی مکمل پاسداری ضروری ہے، بصورت دیگر اس فیصلے پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے عظمیٰ خان اور وکیل سلمان صفدر کو ملاقات کے لیے نامزد کرنا دانشمندانہ فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس عمل سے ملاقات کا مقصد خالصتاً صحت اور قانونی مشاورت تک محدود رکھا جا سکے گا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ خان نے بتایا کہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور وہ خیریت سے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں بہنوں سے مشاورت کے بعد مزید تفصیلی بات کی جائے گی۔

جیل انتظامیہ کے مطابق ملاقات کا یہ سلسلہ اسی صورت جاری رہے گا جب ملاقات کنندگان مقررہ شرائط کی مکمل پابندی کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481