اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گلشن اقبال میں جاں بحق تین سالہ ابراہیم کی نمازِ جنازہ ادا

گلشن اقبال میں جاں بحق تین سالہ ابراہیم کی نمازِ جنازہ ادا

کراچی:گلشن اقبال میں جاں بحق تین سالہ ابراہیم کی نمازِ جنازہ ادا

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا پل کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے تین سالہ ابراہیم کی نمازِ جنازہ شاہ فیصل کالونی میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ میں سماجی، سیاسی اور مذہبی رہنماؤں سمیت اہلِ علاقہ اور مرحوم کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر اور ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی شارق جمال بھی شریک ہوئے اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔

سندھ اسمبلی میں معاملہ زیرِ بحث

دوسری جانب سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھی کمسن بچے کی ہلاکت کا معاملہ اٹھایا گیا، جہاں اپوزیشن نے واقعے پر شدید احتجاج کیا۔
سندھ حکومت نے ایوان کو یقین دلایا کہ واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور غفلت برتنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

یہ واقعہ شہری انتظامیہ کے لیے ایک بڑے سوال کے طور پر سامنے آیا ہے، جبکہ عوامی حلقوں کی جانب سے کھلے مین ہولز کے خاتمے اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481