اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مذاکرات کامیاب،عوامی حقوق تحریک سرکل بکوٹ کا دھرنا ختم

مذاکرات کامیاب،عوامی حقوق تحریک سرکل بکوٹ کا دھرنا ختم

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی) سرکل بکوٹ ایبٹ آباد کا عوامی حقوق تحریک سرکل بکوٹ کا تاریخی احتجاج اور کوھالہ پل پر شاہراہ کشمیر بند کر کے تین روز سے جاری دھرنا کامیاب مزاکرات کے بعد ختم پاکستان اور آذاد کشمیر کا رابطہ بحال ٹریفک چل پڑی دریائے جہلم کے آرپار سرکل بکوٹ اور کشمیر میں رکی ہزاروں گاڑیاں چل پڑیں احتجاجی مظاہرین تحریری معاہدہ کے بعد گھروں کو روانہ ھوگے ۔کوھالہ پل پر سرکل بکوٹ کے عوام کا تاریخی دھرنا ختم آذاد کشمیر اور پاکستان آنے جانے والی ٹریفک تین روز بعد رواں دواں ۔
کوھالہ پل پر سرکل بکوٹ ایبٹ آباد کے عوام نے اپنے مطالبات سڑکوں کوھالہ ترچھ بوئی روڈ بکوٹ نتھیاگلی روڈ پٹن کلاں پلہئر روڈ ایرا کے ذلذلہ متاثرہ سڑکوں سکولوں ہسپتالوں کی تعمیر کے فنڈز بحال منصوبوں پر کام شروع کرنا ۔
تحصیل بکوٹ کے قیام کی منظوری کروانا ۔
کوھالہ میں وفاقی حکومت سے بڑے ہسپتال کی تعمیر کروانا جیسے منصوبے شامل تھے ۔
کوھالہ دھرنے کو عوامی حقوقِ سرکل بکوٹ ایکشن کمیٹی اور نوجوانان ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے احتجاج کی کال دی گئی تھی جو تین روز کامیابی سے کوھالہ پل بند کرکے پُرامن احتجاج کرتے رہے ۔
اس موقع پر صوبائی حکومت خیبر پختونخوا اور مقامی ممبر اسمبلی نزیر عباسی کی نمائندگی تحصیل ایبٹ آباد کے چئیرمین شجاع نبی اور وفاقی حکومت کی نمائیندگی سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار فرید عباسی نے کی اور تحریری معاہدہ کیا گیا کہ چار ماہ کے اندر منصوبوں پر کام نہ شروع ہوا تو احتجاج کی کال دوبارہ دی جائے گی ۔
تین دن تک آذاد کشمیر اور پاکستان سے شاہراہ کشمیر پر چلنے والی ٹریفک چل پڑی اور پرامن مظاہرین گھروں کو واپس چلے گئے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481