اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خیبر پختونخوا میں گورنر راج:چار نام زیر غور

خیبر پختونخوا میں گورنر راج:چار نام زیر غور

خیبر پختونخوا میں گورنر راج:چار نام زیر غور-خیبر پختونخوا میں ممکنہ گورنر راج کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں اور سیاسی حلقوں میں چار نام زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلا نام موجودہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ہے، جنہیں گورنر راج کے نفاذ کے بعد بھی اپنے فرائض جاری رکھنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب دیگر زیر غور ناموں میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی اور آفتاب شیر پاؤ کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ان سیاستدانوں میں کسی پر اتفاق نہیں ہوتا تو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غیور اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد ربانی کے نام بھی غور کے لیے پیش کیے جا سکتے ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق صوبے میں گورنر راج کے امکانات اور زیر غور ناموں کی فہرست سے آئندہ دنوں میں سیاسی بحث مزید گرم ہونے کا امکان ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481