اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ پر غور

وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ پر غور وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ پر غور

 

وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ پر غور

وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے، جس کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اداروں سے مشاورت جاری ہے۔ سرحدی خطے کی صورتحال اور دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کو اس تجویز کی اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیرِ مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات گورنر راج کے نفاذ کا تقاضا کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ اقدام ابتدائی طور پر دو ماہ کے لیے ہوسکتا ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر اس میں مزید توسیع بھی ممکن ہے۔

عقیل ملک نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے حالات سب کے سامنے ہیں اور عوام کو مزید بے سہارا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیصلہ قومی سلامتی اور صوبے میں امن و امان کی بحالی کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے اس تجویز کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی مداخلت قرار دیا ہے۔ صوبائی مشیر اطلاعات شفیع جان نے کہا کہ اگر وفاق گورنر راج لگانا چاہتا ہے تو ’’آج ہی لگا دے‘‘، ایسے کسی اقدام کا ردعمل انہیں فوری طور پر معلوم ہو جائے گا۔

انہوں نے وفاقی نمائندوں کے بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی قیادت پر دہشت گرد گروہوں سے روابط کے الزامات ٹھوس شواہد کے بغیر لگائے جا رہے ہیں، جنہیں ثابت کرنا ضروری ہے۔

وفاق اور صوبے کے درمیان اس بڑھتی سیاسی کشیدگی کے بعد آئندہ چند روز اہمیت اختیار کر گئے ہیں، جبکہ حلقہ سیاسی میں گورنر راج کی ممکنہ بحث مزید شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481