اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کراچی:سمندر میں دو کشتیوں میں تصادم،دو خواتین جاں بحق

کراچی سمندر میں دو کشتیوں میں تصادم،دو خواتین جاں بحق،متعدد زخمی کراچی:سمندر میں دو کشتیوں میں تصادم،دو خواتین جاں بحق

کراچی:سمندر میں دو کشتیوں میں تصادم،دو خواتین جاں بحق

کراچی کے علاقے کیماڑی کے قریب منوڑہ سے بابا بھٹ آئی لینڈ جانے والی دو کشتیوں کے تصادم کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دونوں کشتیوں میں مجموعی طور پر 20 سے 25 مسافر سوار تھے۔

تصادم کے بعد متعدد افراد سمندر میں گر گئے، جن میں سے اب تک 12 افراد کو بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔ زخمیوں میں دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور تمام سواروں کو نکال لیا گیا ہے۔ زخمیوں کو قریبی نجی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ متعلقہ حکام نے کشتی رانی کے حفاظتی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481