اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاک بھارت مباحثہ،پاکستانی طلبہ کی دو تہائی اکثریت سے فتح

پاک بھارت مباحثہ،پاکستانی طلبہ کی دو تہائی اکثریت سے فتح

پاک بھارت مباحثہ،پاکستانی طلبہ کی دو تہائی اکثریت سے فتح-آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والے پاک بھارت مباحثے میں پاکستانی طلبہ نے دو تہائی اکثریت کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کی۔ مباحثے کا موضوع تھا: "پاکستان کے لیے بھارتی پالیسی واقعی قومی سیکیورٹی کے لیے ہے یا عوامی جذبات کو بھڑکانے کے لیے سیاسی نعرہ؟”۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت اسٹوڈنٹس یونین کے موجودہ صدر موسیٰ ہراج نے کی، جن کے ہمراہ سابق صدور احمد نواز اور اسرار کاکڑ بھی موجود تھے۔ ڈیبیٹ ہال میں موجود طلبہ نے پاکستانی ٹیم کو 106 ووٹ دیے جبکہ بھارتی ٹیم کو صرف 50 ووٹ ملے۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن کے مطابق بھارتی وفد مباحثے کے لیے مقررہ وقت پر دستبردار ہو گیا، جس کے باعث پاکستان کو بلا مقابلہ فتح حاصل ہوئی۔ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل، جنرل (ر) زبیر محمود حیات اور سابق وزیرِ خارجہ حنا ربانی کھر نے بھی اس مباحثے میں شرکت کی۔

بھارتی وفد کی عدم شرکت نے ان کے بیانیے کی کمزوری کو واضح کر دیا، جبکہ پاکستان نے دلیل، مکالمے اور قانونی موقف کے ساتھ بھرپور تیاری کی ہوئی تھی۔ مباحثے میں بھارتی طلبہ عوامی جذبات کو بھڑکانے والی پالیسی کے جواز پیش کرنے میں ناکام رہے۔

یہ فتح پاکستانی طلبہ کی علمی قابلیت اور مدلل دلائل کی ترجمانی ہے، جس نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کے موقف کو نمایاں طور پر مضبوط کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481