اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی:اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکیورٹی ہائی الرٹ

راولپنڈی:اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکیورٹی ہائی الرٹ

راولپنڈی:اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکیورٹی ہائی الرٹ-راولپنڈی میں ممکنہ خطرات اور امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

 

جیل کے اطراف خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ کیا گیا ہے، جس کے تحت پانچ اہم پکٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور ڈیوٹی دو شفٹوں میں 12، 12 گھنٹے کی تقسیم کی گئی ہے۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق گیٹ ون، گیٹ پانچ، داہگل ناکہ، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور کے علاقوں میں اضافی سیکیورٹی موجود ہوگی۔ جیل کے اطراف پولیس افسران اور اہلکار ربڑ بلٹس، ٹیئر گیس، ڈنڈے، شیلڈز اور اینٹی رائٹ سامان کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیں گے جبکہ قیدی وینز بھی دستیاب رہیں گی۔

سیکیورٹی پلان کے تحت 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز، خواتین پولیس افسران، آر ایم پی فورس اور پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکار بھی تعینات رہیں گے۔ ٹریفک کے مناسب انتظام کے لیے ٹریفک پولیس کے 10 افسران اور اہلکار بھی مقرر کیے گئے ہیں۔

اس خصوصی سیکیورٹی پلان کی نگرانی ایس پی صدر انعم شیر کریں گی، اور مجموعی طور پر 23 انسپکٹرز اور 700 سے زائد اہلکار اور افسران جیل کی بیرونی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان کی موت کی افواہوں کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کا وقفے وقفے سے دھرنا جاری رہا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کو ملک دشمن بیانیہ اور غیر قانونی مطالبات ترک کر کے ریاست اور عوام کے مفاد کو مقدم رکھنا چاہیے۔

 

عطا تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی نے صوبے کی گورننس کو پسِ پشت ڈال دیا اور توجہ صرف غیر قانونی مطالبات پر مرکوز رہی، جو جیل قوانین کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور عوامی ریلیف کو ترجیح دینی چاہیے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481