اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب اسمبلی:نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

پنجاب اسمبلی:نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

پنجاب اسمبلی:نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

لاہور: پنجاب اسمبلی میں نومنتخب اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کے دوران ایوان میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان شدید نعرے بازی اور شور شرابہ دیکھنے میں آیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا، جن میں میاں سلطان رانجھا، علی حیدر نور نیازی، آزاد علی تبسم، طاہر پرویز، احمد شہریار اور محمد حنیف شامل تھے۔

حلف برداری کے دوران اپوزیشن ارکان نے اپنی سیٹوں پر کھڑے ہو کر ڈیسک بجائی اور نعرے لگائے، جبکہ حکومتی ارکان نے بھی جوابی نعرے بازی میں حصہ لیا۔ شور کی وجہ سے ایوان میں آواز سننا مشکل ہوگئی، تاہم نومنتخب ارکان نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے سنبھال لیے۔

 

یہ حلف برداری پنجاب اسمبلی میں نئی سیاسی سرگرمیوں کی شروعات کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481