اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈیرہ اسماعیل خان:سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 22 خوارج ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان:سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 22 خوارج ہلاک

 

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 22 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 26 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی، جس میں بھارتی پراکسی گروپ "فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے خوارج کا ٹھکانا نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 دہشت گرد واصلِ جہنم ہوئے، اور علاقے میں کسی بھی دیگر دہشت گرد کی موجودگی ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج نے کہا کہ ملک میں انسدادِ دہشت گردی کی مہم جاری ہے اور بیرونی پشت پناہی یافتہ دہشت گردوں کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481