اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ،نیشنل گارڈ کے دو اہلکار شدید زخمی

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ،نیشنل گارڈ کے دو اہلکار شدید زخمی

 

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، نیشنل گارڈ کے دو اہلکار شدید زخمی،مشتبہ شخص گرفتار

واشنگٹن: امریکی دارالحکومت میں وائٹ ہاؤس کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں نیشنل گارڈ کے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک شخص نے آئی اسٹریٹ کے قریب ڈیوٹی پر موجود نیشنل گارڈ اہلکاروں پر اچانک فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی اداروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا۔

حکام کے مطابق گرفتار مشتبہ شخص کی شناخت 29 سالہ افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کے نام سے ہوئی ہے، جو 2021 میں امریکا آیا تھا۔ فائرنگ کے بعد وائٹ ہاؤس کو عارضی طور پر بند کیا گیا جبکہ شہریوں کو آئی اسٹریٹ کے اطراف جانے سے گریز کی ہدایت دی گئی۔

امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق تفتیشی ادارے تمام دستیاب معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں اور مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی قرار دیا اور اعلان کیا کہ ماضی میں امریکا میں داخل ہونے والے غیر ملکیوں کی ازسرنو جانچ پڑتال کی جائے گی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پیغام میں بھی زخمی اہلکاروں سے اظہار یکجہتی اور حملہ آور کے لیے سخت نتائج کی تنبیہ کی۔

زخمی دونوں اہلکاروں کا تعلق ریاست ویسٹ ورجینیا سے ہے، جہاں کے گورنر نے کہا ہے کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور معاملے کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔

واقعے کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر عارضی طور پر پروازیں روکی گئیں، تاہم صورتحال بہتر ہونے پر آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481