اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی سکیورٹی سیکرٹری کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی سکیورٹی سیکرٹری کی ملاقات

 

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی سکیورٹی سیکرٹری کی ملاقات

راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا اور موجودہ جیو سٹریٹجک حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے میں ایران کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بدلتی جیو سٹریٹجک صورتحال کے پیش نظر سٹریٹجک تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ایرانی سیکرٹری علی لاریجانی نے پاکستان کے خطے میں امن قائم کرنے کے کردار کو سراہا اور باہمی تعاون، مکالمے اور شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا، جس سے علاقائی چیلنجز کا مقابلہ اور دیرپا استحکام ممکن ہوسکے گا۔



Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481