اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بولان:تحصیل سنی میں بارودی سرنگ دھماکہ،3 افراد جاں بحق

بولان:تحصیل سنی میں بارودی سرنگ دھماکہ،3 افراد جاں بحق

 

بولان:تحصیل سنی میں بارودی سرنگ دھماکہ،3 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع کچھی کی تحصیل سنی میں ایک گھر کے اندر بارودی مواد کے دھماکے سے دو بچوں سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ڈی ایس پی جان محمد کھوسہ کے مطابق دھماکہ عبدالحئی جتوئی نامی شخص کے گھر میں اس وقت ہوا جب اہل خانہ موجود تھے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ندیم احمد، سونا خان اور بی بی بختاور کے نام سے کی گئی ہے، جن کی عمریں تقریباً 13 سے 14 سال بتائی جا رہی ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر دو روز قبل گھر میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔ دھماکے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔



Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481