اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کی صحت سےمتعلق اڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ کابیان آگیا؟

عمران خان کی صحت سےمتعلق اڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ کابیان آگیا؟

عمران خان کی صحت سےمتعلق اڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ کابیان آگیا؟

اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ نے سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت سے متعلق بھارتی میڈیا پر چلنے والی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل میں موجود ہیں اور مکمل طور پر صحت مند ہیں۔

جیل انتظامیہ کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے عمران خان کے انتقال کی خبریں غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی ہیں۔ حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ بھارت سے ایسی بے بنیاد اطلاعات آنا کوئی نئی بات نہیں۔

سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے رابطے کیے جانے پر معاملے کی فوری جانچ کی گئی، تاہم ایسی کسی بھی خبر میں صداقت نہیں پائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور وہ معمول کے مطابق وقت گزار رہے ہیں۔

جیل حکام نے مزید بتایا کہ جلد ہی اس حوالے سے باضابطہ پریس ریلیز جاری کی جائے گی تاکہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی کا خاتمہ ہو سکے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481