اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

غیر قانونی اسلحہ رکھنے کاالزام،فرخ کھوکھر گرفتار

غیر قانونی اسلحہ رکھنے کاالزام،فرخ کھوکھر گرفتار

 اسلام آباد: غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں جے یو آئی (ف) رہنما فرخ کھوکھر گرفتار

اسلام آباد پولیس نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما فرخ کھوکھر کو مبینہ طور پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق زیرو پوائنٹ ناکے پر معمول کی چیکنگ کے دوران ان کے پاس سے ممنوعہ اسلحہ برآمد ہوا، جس کے بعد انہیں حراست میں لے کر تھانہ آبپارہ منتقل کردیا گیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحے سے متعلق دستاویزات کی عدم موجودگی پر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

فرخ کھوکھر چند ماہ قبل مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد جے یو آئی (ف) میں شامل ہوئے تھے۔ وہ راولپنڈی کے سیاسی طور پر معروف کھوکھر ہاؤس سے تعلق رکھتے ہیں۔



Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481